پاکستان
Trending

سکائی 47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جدید ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا، منصوبے کو ملکی مستقبل کے لیے اہم قرار

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی 47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر پاکستان کی تکنیکی ترقی اور مضبوط مستقبل کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکائی 47 کو انتہائی کم مدت میں غیر معمولی عزم، انتھک محنت اور اعلیٰ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت اور قومی جذبے سے بڑے منصوبوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جو ملک کی ڈیجیٹل صلاحیتوں، سلامتی اور جدید تقاضوں کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور رہنمائی قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا ایک یادگار اور عظیم لمحہ تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکائی 47 منصوبہ پاکستان کو جدید سکیورٹی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اہداف کے حصول کے لیے اتحاد اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، کیونکہ متحد ہو کر کام کرنے والی قوم کے لیے کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں۔

تقریب میں اعلیٰ حکام اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جہاں منصوبے کی اہمیت اور ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اس کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button