پاکستان
Trending

بارشوں کا سلسلہ جاری، پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، معمولات زندگی متاثر

 

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور چلاس کے مختلف علاقوں تانگیر، داریل، تھور، رائیکوٹ اور گوہر آباد میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ کئی رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، جبکہ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں زرعی اراضی، فصلیں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اپر کوہستان کے اچھار نالہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے شاہراہ بند ہوگئی، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مانسہرہ میں سیف الملوک جھیل روڈ پر کلاؤڈ برسٹ کے بعد پہاڑی تودے اور پتھر گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے باعث سیاحوں میں خوف پھیل گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ادھر تونسہ کی تحصیل وہوا میں موسلا دھار بارش سے متعدد مکانات اور دیواریں گر گئیں، جبکہ گلیاں اور محلے پانی میں ڈوب گئے۔ بارش کا پانی مقامی قبرستان میں بھی داخل ہوگیا۔

حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ ممکنہ مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button