پاکستان
Trending

بلوچستان کی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے، دہشتگردی کا مقابلہ مل کر کریں گے: وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا ہے، جس کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے منظم منصوبہ بندی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو بھی دہشتگردی کے معاملے پر بارہا آگاہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، جو کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے، اب اس چیلنج کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button