کاروبار
Trending

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ڈیزل 31 روپے 5 پیسے اور پٹرول 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا

 

اسلام آباد :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت کے بجائے اوگرا روزانہ کی بنیاد پر کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button