پاکستان
Trending

دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ، ہیڈ مرالہ سے 9 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان

 

لاہور: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے سیلابی ریلے کے گزرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ مرالہ سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے، جس کے باعث دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حفاظتی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

ادھر جلالپور بھٹیاں میں ممکنہ سیلابی خطرے سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے کشتیاں متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دریا کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button