بین الاقوامی
Trending

امریکہ ایران کے ساتھ تنازع کا حل سفارتی ذرائع سے چاہتا ہے:ٹرمپ

 

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکہ کا مؤقف انتہائی سخت ہے اور تہران کو مزید کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تنازع کا حل سفارتی ذرائع سے چاہتا ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو "مشن مکمل” کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کی توانائی تنصیبات، پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیں گے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ایران نہیں بلکہ امریکہ کا کنٹرول ہے۔

ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر نہ ہوتے تو آج اسرائیل کا وجود نہ ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button