پاکستان
Trending

معاشی ترقی کیلئے نظام کی اصلاح ناگزیر ہے، ایس ایم تنویر

اسلام آباد: پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان بے شمار وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے، تاہم معاشی استحکام کیلئے نظام کی خامیوں کو دور کرنا ہوگا اور کاروباری طبقے کو سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور باصلاحیت ملک ہے جہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم محنتی ہے، اس کے باوجود ملک کو خساروں، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کو اپنے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا کر خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ بھاری ٹیکسز کے باعث صنعتوں کا قیام متاثر ہوتا ہے، اس لیے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں تیار ہونے والا فرنیچر دنیا کے بہترین معیار کا ہے، جو پاکستان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان اپنی برآمدات کو 170 ارب ڈالر تک لے جانے کی استعداد رکھتا ہے، جبکہ اس وقت برآمدات کا حجم تقریباً 30 ارب ڈالر ہے۔

پیٹرن انچیف یو بی جی نے کہا کہ کاروباری طبقے کو سہولت، تحفظ اور عزت دی جائے کیونکہ یہی طبقہ صنعتوں کے قیام، روزگار کی فراہمی اور ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں نوجوان روزگار کے خواہش مند ہوتے ہیں، اس لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ضروری ہے، ورنہ بے روزگاری سے معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود عالمی مالیاتی اداروں سے مدد لینے پر مجبور ہے، جس کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے اور معاشی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button