اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بحیرۂ احمر، باب المندب اور فلسطین بالخصوص مشرقی یروشلم کی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ گفتگو کے دوران فلسطین کے معاملے پر باہمی مشاورت جاری رکھنے، قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔




