پاکستان
Trending

وزیراعظم کی پاور سیکٹر میں اصلاحات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت، ڈسکوز کی کارکردگی اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کا جائزہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بلنگ کے نظام کا آڈٹ کرانے اور واضح اہداف مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں بہتری کے لیے شفافیت، احتساب اور مؤثر نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ان کے اہداف کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button