پاکستان
Trending

آزاد کشمیر انتخابات: دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ سبقت لے گئی، 13 نشستوں پر کامیابی

 

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 نشستیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

نتائج کے مطابق ایل اے 25 نیلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر، ایل اے 32 مظفرآباد 6 سے محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے 35 جموں 2 سے چودھری اسماعیل گجر کامیاب قرار پائے۔ دوسری جانب ایل اے 26 نیلم 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالوحید، ایل اے 33 مظفرآباد 7 سے دیوان علی خان قمر چغتائی اور ایل اے 40 سکھر و نوابشاہ سے عامر عبدالغفار نے کامیابی حاصل کی۔

نتائج سامنے آنے کے بعد کامیاب امیدواروں کے حلقوں میں کارکنوں اور حامیوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

ادھر ایل اے 27 مظفرآباد ون میں خراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق ملتوی ہونے والے اس حلقے میں اب پولنگ 4 اگست کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button