اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر پارٹی قائد نواز شریف، کامیاب امیدواروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی کامیابی کا سلسلہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت اور پارٹی کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت سے جمہوری عمل مزید مستحکم ہوا ہے۔
انہوں نے کامیاب امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اعتماد کو خدمت اور کارکردگی کے ذریعے برقرار رکھا جائے گا۔




