بین الاقوامی
Trending

امریکا سے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے :ایران کا مؤقف

 

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ اس وقت کوئی بات چیت جاری نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر رابطے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں ہونے والے تمام واقعات کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق جب تک امریکی جارحیت جاری رہے گی، موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور قطر مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کوئی نیا ثالث شامل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، جبکہ قطر بھی ضرورت کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button