پاکستان
Trending

مریم نواز کا گرین اکنامک زون کے قیام کی تجویز کا خیرمقدم، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں گرین انڈسٹریل اکنامک زون کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے مریم نواز کو گرین انڈسٹریل اکنامک زون کے منصوبے پر بریفنگ دی۔ وفد نے او پی ایف اور گرین انرجی گروپ کے اشتراک سے پنجاب میں جدید اور ماحول دوست صنعتی زون قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین اکنامک زون کے قیام کی تجویز کو سراہتے ہوئے اس پر عملدرآمد کے لیے جامع ایکشن پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے گرین انرجی اور جدید صنعتی منصوبوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button