واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاملے پر جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ابھی تک کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا۔
مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور امید ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے جلد اتفاق رائے حاصل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حتمی نتائج کے بارے میں اس وقت کوئی اعلان کرنا قبل از وقت ہوگا، تاہم دونوں فریق معاملے کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔




