پاکستان

عید پر سبز مصالحے سستے، پہلی بار: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ عید الاضحیٰ پر سبز مصالحہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی عید سے پہلے کسی وزیراعلیٰ نے دن رات کی محنت سے قیمتیں نہیں بڑھنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اس کو گڈگورننس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی اور صوبے میں اس موضوع پر کوئی اجلاس یا کوشش کبھی سنی ہے کسی نے؟۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے ہی آئی ہیں، عظمیٰ بخاری نے مارکیٹ میں آویزاں سستے سبز مصالحہ جات کی ریٹ لسٹوں کی ویڈیوز بھی شیئر کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button