پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کے مصر اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے رابطے، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے گفتگو میں پاک مصر دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدر عبدالعاطی نے اسحاق ڈار کو دوطرفہ مشاورت کے لیے مصر کے دورے کی دعوت دی۔

ناروے کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی جانب سے تعزیت کی اور شاہی خاندان و ناروے کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان 9 ستمبر کو اوسلو میں بادشاہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button