پاکستان
Trending

یومِ دفاع و شہداء، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب؛ یادگارِ شہداء پر پھول رکھے گئے، سلامی پیش کی گئی

 

راولپنڈی: یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی۔ ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button