اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
گفتگو میں مکہ ڈیفنس الائنس کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور حاکان فیدان نے علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔




