اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور حکومتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل اور صوبے سے متعلق مختلف اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ عوام کو فوری اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، متاثرین کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امدادی سرگرمیوں میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔




