اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج کے لیے 75 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں عوام کو فیول ریلیف فراہم کرنے کے پیکیج کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی کے فیصلے کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو ہفتہ وار 500 روپے فیول ریلیف دیا جائے گا۔
اجلاس میں 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 10 روزہ فیول ریلیف ایک ہزار روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ حکومت کی جانب سے وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات سے متاثرہ شہریوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ای سی سی نے پیکیج پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔




