اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ اور وزیر مملکت طلال چودھری بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور لبنان کے درمیان قائم تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور لبنانی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




