پاکستان
Trending

سمیڈا کاروباری افراد کی معاونت کیلئے جامع حکمت عملی بنائے: وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت صنعتوں اور کاروباری شعبے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی معاونت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے کاروباری افراد کو مالی معاونت، فنی تربیت اور یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری شعبے کی ترقی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ملکی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کاروباری افراد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو کاروباری مواقع اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ معاشی سرگرمیوں میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

وزیراعظم نے مقامی کاروباروں کو قومی اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی کاروباروں اور مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button