پاکستان
Trending

پیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات، چوتھا دور پنجاب ہاؤس میں

 

اسلام آباد: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر مذاکرات کا چوتھا دور پنجاب ہاؤس میں شروع ہوگیا۔ جماعت اسلامی کا وفد نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں مذاکرات کے لیے پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں۔ حکومتی ٹیم میں رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

دونوں فریقین کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ 7 ستمبر سے جاری ہے۔ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کیے جانے کی صورت میں 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button