اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم سپیشل ریلیف سکیم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیول سبسڈی اسکیم کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اسکیم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر تک توسیع دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی رہنمائی کے لیے ڈیسک قائم کیے جائیں اور رجسٹریشن کے عمل میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ اسکیم سے متعلق رجسٹریشن کے مراحل کو شہریوں کے لیے آسان بنایا جائے اور انہیں ضروری رہنمائی فراہم کی جائے۔




