اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں سادگی و کفایت شعاری مہم کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے ملکی معیشت پر اثرات اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال میں حکومت اور اشرافیہ سے قربانی کا آغاز کیا جائے گا اور سرکاری اخراجات میں غیرضروری کمی کی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کے لیے فیول ریلیف کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
حکومت کے مطابق کفایت شعاری اقدامات کا مقصد پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنا اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہے۔




