راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے، جبکہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون باہمی عزم پر قائم ہے اور سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں پاکستان اپنے دفاعی وعدوں اور باہمی مشاورت کے تحت کردار ادا کرے گا۔




