پاکستان
Trending

وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی میں آج اہم بیٹھک، ملکی سیاست اور قانون سازی کے معاملات پر بات چیت ہوگی

 

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج وزیراعظم شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات میں باہمی مشاورت اور پارلیمانی معاملات کو آگے بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے لیے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور اعجاز جکھرانی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان قومی معاملات پر مشاورت اور حکومتی و پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button