پاکستان
Trending

دفاعی خود انحصاری کی جانب پاکستان کی بڑی پیش رفت، مقامی ساختہ ’فاز‘ ایئر ٹو ایئر میزائل کا کامیاب تجربہ

 

راولپنڈی:پاکستان نے جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ ’فاز‘ ایئر ٹو ایئر میزائل کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے سے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کامیاب تجربے سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی اور ملکی دفاعی نظام کو تقویت ملے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فاز میزائل کی کامیاب آزمائش پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی استعداد، جدید تحقیق اور مقامی سطح پر جدید دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خود انحصاری کا اہم مظہر ہے۔

تجربے کے موقع پر پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی، جنہوں نے اس دفاعی نظام کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر متعلقہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button