پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، فیصل کریم کنڈی

 

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ، تعلیم و صحت کے نظام میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن بھی جاری ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر جلد مکمل کی جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر آسکے۔

انہوں نے کہا کہ ناردرن بائی پاس کی تعمیر بھی جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاہم شہریوں کو ترقیاتی کاموں کے دوران کچھ عرصہ مشکلات برداشت کرنا ہوں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ان کی پہلی ترجیح ہے، اس کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کی اس وقت چار فرنچائزز ہیں، کس سے بات کی جائے؟ پہلے یہ لوگ خود سیاستدان بن جائیں، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکج فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے وفاقی تعاون خوش آئند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button