پاکستان

کراچی; منہدم عمارت کے اطراف کی عمارتیں خالی، مکین دربدر

سندھ بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے لیاری کے علاقے بغدادی میں منہدم عمارت کے اطراف کی دو عمارتیں بھی مخدوش ہونے کے پیش نظر خالی کرا کر سیل کر دیں تاہم رہائش پذیر افراد کو متبادل جگہ فراہم نہیں کی۔ رہائشی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ مکینوں کو عارضی طور پر قریبی سرکاری اسکول میں رہائش فراہم کی گئی تھی لیکن پانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رہائشی عزیز و اقارب کے گھروں میں شفٹ ہو گئے ہیں
سندھ بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیل کی گئی عمارتوں کے مکانات میں موجود سامان نکالنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔
محکمے کی جانبس ے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس بی سی اے اطراف کی عمارتوں کے سروے کے بعد رپورٹ جاری کریگی۔ اگر عمارتیں رہائش کے قابل نا ہوئی تو عمارتیں گرادی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button