پاکستان

بلوچستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبےبھر میں بارشوں سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جان سے گئے۔ موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا۔ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سےکئی علاقوں میں نقصانات ہوئے۔ بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے مختلف اضلاع میں 22 مکانات کو نقصان پہنچا۔ ضلع واشک میں سیلابی صورتحال کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ سوراب میں شدید بارش اور طوفانی ہواؤں سے گھروں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں مزید نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button