برلن: پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی ورکشاپ "لیڈ دی چینج ان سوشل پروٹیکشن” میں شرکت کی، جس کا مقصد سماجی تحفظ کے جدید، مؤثر اور ہمہ گیر نظام کی تشکیل پر بین الاقوامی مکالمہ تھا۔
وفد کی قیادت پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آرا منظور وٹو کر رہی ہیں، جنہوں نے ورکشاپ میں 70 سے زائد ممالک سے آئے ممتاز سیاسی رہنماؤں اور سماجی تحفظ کے ماہرین سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں جہاں آرا وٹو نے کہا کہ "پاکستان ایک مربوط، منصفانہ اور جامع سماجی تحفظ کے نظام کی جانب بڑھ رہا ہے، جو کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گا۔” انہوں نے پاکستان کے جاری پروگرامز، اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی ویژن پر بھی روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کے دوران پاکستانی وفد نے کمبوڈیا اور تنزانیا کے حکومتی نمائندوں کو پاکستان کا ثقافتی تحفہ مارخور کا مجسمہ پیش کیا، جو قومی وقار اور دوستی کا نشان سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر نے وفد سے ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جس میں وفد اور میزبان ملک کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے




