پاکستانکھیل

پاکستان سے کھیلنا ہے تو ہر ٹورنامنٹ میں کھیلیں، ورنہ بالکل نہ کھیلیں: سابق بھارتی کھلاڑی محمد اظہرالدین

سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہرالدین نے پاکستان کے خلاف کرکٹ میچز کے حوالے سے واضح پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو پاکستان سے کھیلنا ہے تو پھر ہر ایونٹ میں کھیلنا چاہیے، بصورت دیگر مکمل بائیکاٹ بہتر راستہ ہوگا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اظہرالدین کا کہنا تھا، "میری ذاتی رائے ہے کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر والی پالیسی مناسب نہیں۔ اگر کھیلنا ہے تو پھر ہر ٹورنامنٹ میں کھیلیں، کبھی کھیلنا اور کبھی انکار کرنا درست نہیں”

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کا ہوتا ہے، اور وہی طے کرے گی کہ قومی مفاد میں کیا بہتر ہے۔ "بھارتی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، وہی قابلِ قبول ہوگا۔ حکومت، بی سی سی آئی سے مشاورت کے بعد حتمی پالیسی وضع کرے گی”۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز کئی برسوں سے تعطل کا شکار ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی یا ایشیائی کرکٹ کونسل کے ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button