سندھ کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جب کہ واقعے میں ایک مسافر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق، دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کی جانب روانہ تھی۔ ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر (ڈی ٹی او) ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی مسافر کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعے کے باعث ریلوے آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے ٹریک کی بحالی اور بوگیوں کو ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے
0 15 1 minute read




