ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے اسٹیٹس کو بنایا مزید دلکش، ایک ساتھ متعدد تصاویر شامل کرنے کی سہولت متعارف

کیلیفورنیا:دنیا بھر میں اربوں افراد کی روزمرہ رابطے کا ذریعہ بننے والی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر میں نیا انوکھا اضافہ کر دیا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک نیا "لی آؤٹ ٹول” متعارف کروایا ہے، جو صارفین کو یہ سہولت دے گا کہ وہ اپنی اسٹیٹس اسٹوری میں ایک ساتھ کئی تصاویر شامل کر سکیں۔

نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کسی یادگار لمحے کے مختلف پہلوؤں کو ایک ہی اسٹیٹس کے ذریعے دکھا سکیں گے۔ "لی آؤٹ” کا آپشن منتخب کر کے، صارفین اپنی مرضی کے فریم میں ایک سے زیادہ تصویریں آسانی سے لگا سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولت ابتدائی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے لیکن جلد ہی یہ دنیا بھر کے واٹس ایپ صارفین کو دستیاب ہو جائے گی۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا جو اپنی کہانی کو تصویروں کے ذریعے خوبصورتی سے بیان کرنا چاہتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button