ٹیکنالوجی
Trending

پاکستان میں 5G کا باقاعدہ آغاز: انٹرنیٹ کی دنیا بدلنے کے لیے بڑی پیش رفت

 

اسلام آباد : پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ کے منتظر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ملک میں پہلی بار فائیو جی (5G) سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس کے پہلے دو راؤنڈز کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان کی تینوں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی کے پہلے مرحلے میں بھرپور حصہ لیا، جو کہ ٹیلی کام سیکٹر میں اعتماد کی علامت ہے۔ پہلے راؤنڈ میں 2600 میگا ہرٹز (MHz) بینڈ کے تحت 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم بولی کے لیے پیش کیا گیا۔
6 میں سے 2 بینڈز کے لیے بولیاں لگ چکی ہیں، جبکہ 2600 میگا ہرٹز کے لیے بقیہ عمل اگلے راؤنڈ میں بھی جاری رہے گا۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی، شزہ فاطمہ خواجہ نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب عالمی سطح پر فائیو جی ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو نہ صرف تیز انٹرنیٹ دینا ہے بلکہ معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے۔
ماہرین کے مطابق فائیو جی صرف موبائل انٹرنیٹ نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) اور سمارٹ سٹی منصوبوں کی بنیاد بنے گا۔ فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو بین الاقوامی معیار کی رفتار فراہم کرے گا۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ریموٹ سروسز (Remote Services) کو ممکن بنائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button