اوساکا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان میں جاری عالمی نمائش "اوساکا ایکسپو 2025” کا دورہ کیا۔ پاکستانی پویلین میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مریم نواز نے ایکسپو کے تھیم "بہتر زندگی کے لیے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل” کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وژن عالمی فلاح، سمارٹ ٹیکنالوجی اور انسانی خدمت کی سمت درست رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
ایکسپو میں پیش کی گئی جان بچانے والی ٹیکنالوجی، شہری سہولیات اور عوامی خدمات میں بہتری کے ماڈلز کا وزیراعلیٰ نے باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ایسے جدید حلوں کو اپنانے کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعلیٰ نے پاکستانی پویلین کی پیشکش کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں اور ترقی پسند سوچ کی نمائندگی کر رہا ہے۔




