پاکستان
Trending

کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں موسمی ایمرجنسی کا خدشہ

این ڈی ایم اے کا انتباہ، کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

 

 

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر، اسکیم 33، ماڈل کالونی، نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس اور حیدری سمیت کئی علاقوں میں بادل خوب برسے۔

دوسری جانب ملک بھر میں شدید موسم کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،

دریائے سندھ، راوی اور چناب کے قریبی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جس پر حکام نے قریبی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی و مقامی اداروں کو الرٹ رہنے، اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button