لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، لیکن جج منظر علی گل نے اسے مسترد کرتے ہوئے شاہ ریز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا کہاگیا ہے۔
شاہ ریز کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں، تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست منظور نہ کی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔




