حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے، جبکہ یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔




