بین الاقوامی
Trending

اسرائیل قطر پر حملہ نہیں کرے گا، وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ، حماس پر سنگین الزامات:ٹرمپ کا دبنگ اعلان

 

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے دباؤ کے بعد اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے، اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام امریکا کو قبول نہیں۔

صدر ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "حماس یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں اور ان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ "میں ایسے اقدامات کر رہا ہوں جن پر مجھے ایوارڈز ملنے چاہئیں،” ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا۔

ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے حکم پر امریکی افواج نے وینزویلا میں ایک اور فضائی کارروائی کی ہے جس میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف امریکہ کا واضح پیغام ہے۔

صدر ٹرمپ نے ملک میں جاری مظاہروں پر بھی سخت ردعمل دیا اور کہا کہ "احتجاج کے نام پر پیشہ ور مظاہرین ریاستی اداروں اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جمعہ کو چینی صدر سے ٹیلیفون پر بات کریں گے، تاکہ عالمی اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button