پاکستان
Trending

دیگر عرب ممالک بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہونا چاہتے ہیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

 

لندن:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک رات میں نہیں بلکہ کئی ماہ کی محنت کے بعد طے پایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف بنایا گیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارت کا اس معاہدے پر ردعمل کوئی تشویش کی بات نہیں، پاکستان کا مقصد برصغیر میں امن قائم کرنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ دیگر عرب ممالک بھی اس دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، جو خطے میں تعاون اور سلامتی کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button