فیشن

"آستینوں کے بغیر شرٹ پر بات کریں گے یا نہیں؟ علی رضا کا طنز”

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے ایک بار پھر سینئر اداکار عتیقہ اوڈھو کے بیان پر طنز کرتے ہوئے اپنی آستین کے بغیر تصاویر شیئر کردیں۔

علی رضا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں بغیر آستین کی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ جملہ بھی لکھا، تاہم انہوں نے عتیقہ اوڈھو کا نام مینشن نہیں کیا۔

علی رضا نے بغیر آستین تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر جملہ لکھا کہ ان کے سینے کے بال دکھانے کے بعد اب ان کی جانب سے بغیر آستین کے تصاویر شیئر کرنے پر تو بات نہیں ہوگی؟

علی رضا کی جانب سے طنزیہ جملے کے ساتھ شیئر کردہ تصاویر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کے بیان کا ایک بار پھر مذاق اڑایا۔

چند دن قبل عتیقہ اوڈھو نے علی رضا کے ڈرامے ’دستک‘ میں ان کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شکوہ کیا تھا کہ علی رضا ڈرامے میں بلاوجہ شرٹ کے بٹن کھول کر سینے کے بال دکھاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button