پاکستان
Trending

کوئٹہ لوکل گورنمنٹ انتخابات پر عدالت نے عارضی روک لگا دی

 

 

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر عارضی حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر بھی شامل تھے۔ درخواست گزار عبدالقادر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات 2017 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کی گئی ہیں، جبکہ 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہو چکی ہے۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین کے نام نوٹسز جاری کر دیے اور انتخابات پر روک برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button