لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور شدید گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔ بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔




