پاکستان

لکی مروت: وانڈہ امیر کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکہ، تحقیقات جاری

لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب نامعلوم افراد نے پنجاب جانے والی گیس ٹرانسمیشن پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات کی تاریکی میں کیا گیا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی مقام پر اس سے قبل بھی متعدد بار پائپ لائن کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اس بار بھی نامعلوم عناصر کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی گئی، جس کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو محصور کر کے شواہد اکٹھے کئے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button