چکوال: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ بات چیت محض بیان بازی تک محدود ہے اور عملی رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے موجودہ حکومت کو جعلی مینڈیٹ کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی صرف ایک سہارا بنی ہوئی ہے۔انہوں نے فاٹا کے انضمام کی مثال دیتے ہوئے خبردار کیا کہ طاقت کے زور پر کیے گئے فیصلوں کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 22 دسمبر کو کراچی میں غیراسلامی قوانین کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء بھی شریک ہوں گے۔




