پاکستان

پاک فضائیہ کا گلگت میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن

گلگت :گلگت بلتستان کے دشوار گزار اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے ایک بڑے ریلیف آپریشن کا کامیابی سے اختتام کر دیا ہے۔ خراب موسم اور بلند و بالا پہاڑی راستوں کے باوجود، پاک فضائیہ کے سی-130 طیاروں نے ضروری امدادی سامان پہنچایا اور پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پی اے ایف بیس نور خان سے 7 ٹن سے زائد خشک راشن، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء گلگت پہنچائی گئیں جو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے ان دور دراز وادیوں میں تقسیم کی جائیں گی جہاں سڑکیں بہہ جانے کے باعث مقامی لوگ امداد سے محروم تھے۔

ریلیف مشن کے دوران پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 75 سے زائد متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ یہ کارروائی ملک گیر ہنگامی ریلیف مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد قدرتی آفات کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

آئندہ دنوں میں بھی پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی جن میں خوراک، طبی امداد اور عارضی رہائش فراہم کرنا شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج نے اس آپریشن کو جذبہ قربانی اور قومی خدمت کا عکاس قرار دیا اور کہا کہ مسلح افواج ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button