پاکستان
Trending

پاکستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے امریکی کمپنی کی بڑی سرمایہ کاری، 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

 

اسلام آباد : پاکستان میں معدنیات کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے امریکی کمپنی یو ایس سٹریٹجک میٹلز نے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کیے گئے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔

امریکی کمپنی خاص طور پر کریٹیکل منرلز کی تلاش اور جدید صنعتوں میں ان کے استعمال پر کام کرتی ہے، جنہیں امریکی محکمہ توانائی نے اہم قرار دیا ہے۔ پاکستان میں معدنیات، خاص طور پر تانبے، سونا، اینٹیمونی اور ٹنگسٹن کے ذخائر پر امریکی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

معاہدے کے تحت پاکستان میں ایک جدید پولی میٹلک ریفائنری قائم کی جائے گی، جس سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور امریکی کمپنی کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ معدنیات کے شعبے میں شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

مزید برآں، این ایل سی اور ایک امریکی کمپنی نے لاجسٹکس اور تعمیرات کے شعبوں میں تعاون کے لیے بھی ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، جو طویل مدتی شراکت داری کا مظہر ہے۔

یہ سرمایہ کاری پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزا مثال ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button