پاکستان
Trending

فتنہ الہندوستان کا خطرناک دہشتگرد گل رحمان افغانستان میں مارا گیا

 

راولپنڈی:افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کا اعلیٰ کمانڈر گل رحمان عرف استاد مرید استاد ہلاک ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، گل رحمان پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں مرید جعفر ایکسپریس پر ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔

گل رحمان، فتنہ الہندوستان کی مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔ اس پر سیکیورٹی فورسز، غیر ملکیوں (خصوصاً چینی باشندوں)، عوامی مقامات اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کے الزامات تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمان کی افغانستان میں ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین آج بھی پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button